امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ محصولات کے بارے میں بات چیت جاری ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جلد ہی ایک تجارتی سمجھوتہ طے پائے گا۔ امریکی صدر نے یہ بات کَل رات Michigan میں وہائٹ ہاؤس کے باہر ایک ریلی سے پہلے کہی۔
اِس ہفتے کے شروع میں امریکہ کے وزیر خزانہ Scott Bessent نے بھی زور دے کر کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ بھارت، امریکہ کے ساتھ ایک تجارتی سمجھوتے پر دستخط کرنے والا پہلا ملک ہو۔ البتہ انھوں نے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 26 فیصد جوابی محصول عائد کردیا تھا اور بعد میں اِس میں 90 دن کے وقفے کا اعلان کیا تھا تاکہ بہت سے ملکوں کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر مذاکرات کیے جا سکیں۔x