امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان ممالک کی درآمدات پر 26 فیصد محصولات عائد کیے جائیں گے۔ بھارت پر بھی 26 فیصد محصول عائد کیا جائے گا۔
وہائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ایک اخباری کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے جناب ٹرمپ نے کہا کہ یہ محصولات پوری طرح سے جوابی ردِّ عمل نہیں ہونگے اور اُن ممالک پر قریب نصف ٹیکس عائد کیا جائے گا جو وہ واشنگٹن پر عائد کرتے ہیں۔
جناب ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ سبھی محصولات بشمول غیر ٹیکس رکاوٹوں کا حساب لگائے گا اور امریکہ پر اُن ممالک کی جانب سے عائد کئے جانے والے ٹیکس کی نصف رقم عائد کرے گا۔
امریکی صدر نے یورپی یونین کی درآمدات پر 20 فیصد اور برطانیہ کی درآمدات پر دس فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ یوروپی یونین اور برطانیہ دونوں امریکہ کے اہم تجارتی ساجھیدار اور حلیف رہے ہیں۔
امریکہ نے جاپان پر بھی 24 فیصد محصول عائد کردیا ہے۔ یہ محصولات، امریکہ کو برآمد کی جا رہی سبھی مصنوعات پر عائد کی جانے والی دس فیصد کی بنیادی امپورٹ ڈیوٹی کے بعد نافذ ہوں گے۔x