الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ پچھلے 10 سال میں الیکٹرانک سامان کی مینوفیکچرنگ میں 5 گُنا اضافہ ہوا ہے۔
ہریانہ کے شہر گروگرام میں مانیسر کے مقام پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ الیکٹرانکس کے سامان کی تیاری میں بڑے پیمانے پر یہ اضافہ، میک اِن انڈیا اقدام کے سبب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانکس کی برآمدات میں بھی پچھلے 10 سال میں 6 گنا اضافہ ہوا ہے اور یہ 3 لاکھ 25 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی ہو گئی ہیں۔
وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے، حال ہی میں الیکٹرانک کَل پرزوں کی تیاری کی اسکیم کو بھی منظوری دی ہے، جس سے الیکٹرانک سامان کی تیاری کے ایکو نظام میں، اور زیادہ گہرائی پیدا ہوگی اور روزگار کے مزید موقع پیدا ہوں گے۔
جناب ویشنو نے کہا کہ بھارت کے الیکٹرانک سامان کی بہتر ہوتی ہوئی کوالٹی اور مضبوط تر دانشورانہ املاک کے تحفظات کے سبب، بھارت کی مینوفیکچرنگ پر، دنیا کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ×