ہریانہ کے ماحولیات کے وزیر راؤ نربیر سنگھ نے افسران کو، گروگرام میں ایک بار کیلئے قابلِ استعمال پلاسٹک پر مکمل طور پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔ جناب راؤ نربیر سنگھ نے یہ احکامات ہریانہ کے آلودگی کی روک تھام سے متعلق بورڈ کے افسران کی ایک میٹنگ کے دوران جاری کئے۔ اس میٹنگ کی صدارت وزیر موصوف کررہے تھے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ گروگرام ہریانہ کی اقتصادی راجدھانی ہے اور اسے آلودگی سے پاک رکھنا، حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہریانہ میں ایک بار کیلئے قابلِ استعمال پلاسٹک کے استعمال کرنے پر پابندی ہے، تاہم یہ بیداری نہ ہونے کی وجہ سے ہے کہ دکاندار، شاپنگ مال، ہوٹلز، ڈھابہ اور بہت سے ادارے اب بھی لگاتار اس کا استعمال کررہے ہیں۔ x