جموں وکشمیر میں بارہمولہ ضلع کے گلمرگ میں پانچویں کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2025 کے دوسرے حصے کا آج آغاز ہوگیا ہے۔ آج کئی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمغے حاصل کیے۔ ایتھلیٹس چار زمروں Alpine Skiing، اسکائی Mountaineering، اِسنو بورڈنگ اور نارڈک اسکائنگ مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔آج Alpine Skiing میں ہماچل پردیش کے یوگیش کمار نے سونے کا تمغہ، فوج کے Jigmet Rafastan نے چاندی کا تمغہ جبکہ باقر حسین نے کانسے کا تمغہ جیتا۔Snowboarding Slolm میں خواتین کے زمرے میں اتراکھنڈ کی مینکا گنجیال نے سونے کا تمغہ، ہماچل پردیش کی ساکشی ٹھاکر نے چاندی کا اور ہماچل پردیش کی ہی نتاشا مہر نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
جبکہ مردوں کے زمرے میں جموں وکشمیر کے معراج الدین نے سونے کا تمغہ، جموں وکشمیر کے ہی زبیر احمد لون نے چاندی کا جبکہ فوج کے وویک رانا نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ ان چار روزہ کھیلوں میں 550 ایتھلیٹس سمیت 800 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس بھوانی ٹھیکڑا Nanjunda اپنی کامیابی پر بہت خوش تھیں۔ان کھیلوں کے پہلے حصے کا انعقاد 23 سے 27 جنوری کے درمیان لداخ میں کیا گیا تھا۔
Site Admin | March 9, 2025 9:41 PM
گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیل کود مقابلے شروع ہوگئے ہیں
