ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 14, 2025 3:30 PM

printer

گجرات کے امورِ داخلہ کے وزیرِ مملکت ہرش سَنگھوی نے گاندھی نگر میں گجرات Forensic سائنس ماہرین کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی ہے۔

گجرات کے امورِ داخلہ کے وزیرِ مملکت ہرش سَنگھوی نے گاندھی نگر میں گجرات Forensic سائنس ماہرین کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی ہے۔ میٹنگ میں وزیرِ موصوف نے DNA ٹسٹ کے جانچ کے عمل کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں امورِ داخلہ کے سکریٹری، محکمہئ خفیہ کے انسپکٹر جنرل پولیس اور FSL کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔ نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے، وزیرِ موصوف نے کہا کہ DNA کی میچنگ کے کام میں تیزی لانے کیلئے چھتیس ماہرین رات دن کام کررہے ہیں۔ جناب سَنگھوی نے کہا کہ مرکز نے بھی اِس ٹیم کی مدد کیلئے فارینسک ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے۔ وزیرِ موصوف گاندھی نگر میں نیشنل فارینسک سائنس یونیورسٹی بھی گئے۔ بعد میں وزیرِ موصوف، پولیس کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ حادثے کی جگہ بھی جائیں گے۔ اِسی دوران ہوائی حادثے کی جانچ جاری ہے اور چھان بین کے اِس کام میں کئی ایجنسیاں بھی شامل ہوگئی ہیں۔ ہوائی جہاز میں سوار 241 افراد اور میڈیکل کے طلباء سمیت حادثے میں کم سے کم 254 افراد کی جانیں تلف ہوئی ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں