ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 17, 2025 9:50 PM

printer

گجرات میں حالیہ احمدآباد طیارے حادثے کے تقریباً 163 مہلوکین کی DNA نمونوں کے ذریعے کامیابی کے ساتھ شناخت کی جاچکی ہے اور 124 جسدِ خاکی اُن کے اہل خانہ کو سونپے جاچکے ہیں

گجرات میں حالیہ احمدآباد طیارے حادثے کے تقریباً 163 مہلوکین کی DNA نمونوں کے ذریعے کامیابی کے ساتھ شناخت کی جاچکی ہے اور 124 جسدِ خاکی اُن کے اہل خانہ کو سونپے جاچکے ہیں۔ احمدآباد سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈینٹ ڈاکٹر راکیش جوشی نے میڈیا کو بتایا کہ 24 جسدِ خاکی مہلوکین کے اہلِ خانہ کو کل صبح سونپ دیئے جائیں گے۔ ریاستی انتظامیہ نے کہا ہے کہ DNA نمونوں کے ذریعے مہلوکین کی شناخت کا عمل تقریباً مکمل ہوگیا ہے۔ ریاستی FSL، مرکزی ایجنسیوں کے تعاون سے فورینسک اور قانونی کارروائی کو تیزی سے پورا کر رہی ہے۔اس دوران ایئر انڈیا کی احمدآباد سے لندن جانے والی پرواز، جسے حالیہ حادثے کے بعد نئے کوڈ کے ساتھ شروع کیا گیا تھا، آج اسے بھی فضائی راستے کی بندشوں اور اضافی احتیاطی جانچ پڑتال کے سبب طیارہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں