ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 14, 2025 3:03 PM

printer

کیلاش مان سروور یاترا اِس مہینے کی 20 تاریخ سے شروع ہوگی۔ یاتریوں کا پہلا جتھا کَل Gangtok پہنچے گا۔

سکم میں کیلاش مانسرووَر یاترا کیلئے یاتریوں کا پہلا جتھا کَل گینگٹوک پہنچے گا۔ سکم حکومت نے اُن کا خیر مقدم کرنے کیلئے سبھی انتظامات کئے ہیں۔ کیلاش مانسروور یاترا پانچ سال کے وقفے کے بعد اس مہینے کی 20 تاریخ سے شروع ہوگی۔ آکاشوانی کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے سیاحت اور شہری ہوا بازی کے محکمے کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سی ایس راؤ نے بتایا کہ سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ 35 یاتریوں پر مشتمل گروپ کا پہلا جتھا کَل پہنچے گا۔ یہ گروپ ہم آہنگی کیلئے چار دن تک Sherathang سے 15 میل کے فاصلے پر ٹھہرے گا۔ اس مدت کے دوران دفاع اور حکومت کے سینئر حکام انہیں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

اس مہینے کی 20 تاریخ کو وزیراعلیٰ پریم سنگھ تمانگ ناتھولا میں یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ جناب راؤ نے بتایا کہ یاترا کے مقام پر سبھی طبی اور دیگر ضروری سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کی مختلف ایجنسیاں اس عمل میں شامل ہورہی ہیں۔ ہر جتھا 11 سے 12 دن میں یاترا مکمل کرے گا۔ اس یاترا میں کُل 10 جتھے ہوں گے، جو اس سال ناتھولا کے راستے کیلاش مانسرووَر یاترا کیلئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں