ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

کوچی میں، نیشنل فیڈریشن سینئر ایتھلیٹکس مقابلے میں وِتھیا رام راج نے خواتین کے 400 میٹر کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اولمپین وِتھیا رام راج نے کَل کوچی میں نیشنل فیڈریشن سینیئر ایتھلیٹکس میں خواتین کی 400 میٹر ہرڈل مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے 56 اعشاریہ صفر چار سیکنڈ میں ایشیائی چمپئین شِپس 2025 کے لیے کؤالیفائی کیا۔ وِتھیا نے Saritaben Gayakwad کے 2019 کے 57 اعشاریہ دو ایک سیکنڈ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ بھی بنایا۔

اَنو آر، 58 اعشاریہ دو چھ سیکنڈ کے ساتھ دوسرے مقام پر رہیں، جبکہ اَشونی آر نے تیسرا مقام حاصل کیا۔

مردوں کے 400 میٹر ہرڈل مقابلے میں Yashas Palaksha نے 49 اعشاریہ تین دو سیکنڈ کے انفرادیت کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کے ہیمر تھرو میں Damneet Singh نے 68 اعشاریہ تین صفر میٹر میں سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ   پروین کمار نے چاندی اور گرودیو سنگھ نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

خواتین کی ٹریپل جمپ میں نہاریکا Vashist نے 13 اعشاریہ چار نو میٹر کی چھلانگ لگا کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں