کواڈ کے ممبران نے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے قصورواروں، اس کی منصوبہ بندی کرنے والوں اور مالی اعانت کرنے والوں کو بلاتاخیر انصاف کے کٹگھرے تک لانے پر زور دیا ہے اور اقوام متحدہ کے ممبر ملکوں سے اس کوشش میں مکمل تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔ واشنگٹن DC میں کواڈ کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں گروپ نے اس سال 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے، جس میں 25 بھارتی شہری اور ایک نیپالی شہری ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے تھے۔
کواڈ نے انتہائی اہم معدنیات سے متعلق کواڈ پہل کا بھی آغاز کیا، جس کا مقصد اقتصادی تحفظ میں اضافہ کرنا ہے۔ اس پہل کا مقصد بھارت بحرالکاہل میں معدنیات کی سپلائی چین کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ اسے مجموعی طور پر پائیدار اور محفوظ بنانا ہے۔ رہنماؤں نے ممبئی میں مستقبل کی شراکت داری سے متعلق کواڈ بندرگاہوں کے آغاز سے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔×