کرکٹ میں ICC چیمپئنز ٹرافی کے کَل رات کراچی میں کھیلے گئے شروعاتی میچ میں نیوزی لینڈنے دفاعی چیمپین پاکستان کو 60 رن سے ہرا دیا۔
پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رن بنائے اور پاکستانی ٹیم، نیوزیلینڈ کے سامنے جدوجہد کرتی نظر آئی۔ نیوزیلینڈ کی جانب سے Tom Latham نے شاندار 118 رن بنائے جبکہ Will Young نے 107 رن کی زبردست اننگز کھیلی۔ وہیں Glenn Phillips نے محض39 گیندوں میں 61 رن اسکور کیے۔ اس طرح نیوزیلینڈ، آخری 10 اوورس میں 113 رن جوڑنے میں کامیاب رہی۔
جواب میں پوری پاکستانی ٹیم 47 ویں اوور میں 260 رن پر سمٹ گئی۔ بابر اعظم اور خورشید شاہ نے نصف سنچریاں بنائیں تاہم یہ نشانے کو حاصل کرنے میں ناکافی ثابت ہوئیں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان Mitchell Santner اور گیند باز William O’ Rourke نے تین- تین وکٹ لیے اور نیوزیلینڈ کی جیت کو یقینی بنا دیا۔ Tom Latham کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
چیمپینز ٹرافی میں آج روہت شرما کی قیادت والی بھارتی ٹیم کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ یہ میچ دوپہر ڈھائی بجے سے دوبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔x