ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 13, 2025 9:52 PM

printer

ڈی جی سی اےنے، Genx انجنوں سے لیس بوئنگ 787-8/9 طیارے سے متعلق، اضافی تحفظاتی معائنہ کرنے کیلئے ایئر انڈیا کو ہدایت جاری کی ہیں

شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایئر انڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ احمدآباد میں طیارے کے گِر کر تباہ ہونے کے بعد، احتیاطی اقدام کے طور پر، Genx انجنوں سے لیس بوئنگ 787-8/9 طیارے کا اضافی تحفظاتی معائنہ کرے۔ DGCA نے کہا کہ یہ معائنہ اس کے متعلقہ علاقائی دفتروں کے ساتھ تال میل سے فوری طور پر کیا جانا چاہئے۔ ایک بیان میں DGCA نے کہا کہ ایندھن کے پیرامیٹر کی نگرانی، الیکٹرانک انجن کنٹرول کرنے کے نظام کی آزمائش، انجن کے ایندھن سے چلنے والے Actuator کی آپریشن جاتی آزمائش اور اڑان بھرنے کے پیرامیٹر کا جائزہ لینا، پرواز کے روانہ ہونے سے قبل ایک ہی وقت میں کئے جانے چاہئیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں