چھتیس گڑھ میں سکما ضلع کے Bade Satti گاؤں کی گرام پنچایت، بستر ڈویژن کی پہلی نکسل سے پاک پنچایت بن گئی ہے۔ اس گاؤں میں سرگرم گیارہ ماؤنوازوں نے کل سکما میں پولیس سپرینٹینڈینٹ کے سامنے خود سپردگی کردی۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C Vikalp
چھتیس گڑھ، وزیر داخلہ امت شاہ کے اس عزم کو پورا کرے کی طرف سے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے کہ ملک کو مارچ 2026تک نکسل مسئلے سے پاک بنا دیا جائے گا۔
چھتیس گڑھ سرکار نے حال ہی میں Ilvad پنچایت یوجنا کا آغاز کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت ایسی گرام پنچایتیں جن میں تمام نکسلی، اپنی سرگرمیوں کو ترک کردیں اور سماج کے اصل دھارے میں واپس آجائیں۔ انھیں نکسل مسئلے سے پاک گرام قرار دیا جائے گا۔ ایسی گرام پنچایتوں کے تعمیراتی کاموں کے لیے ایک کروڑ روپے کی رقم فوری طور پر منظور کیے جانے کا بھی التزام ہے۔ کل سکما ضلع کے Bade Satti گاؤں کے 11 سرگرم ماؤنوازوں نے خود سپردگی کی۔
ان پر ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کا انعام تھا۔ خود سپردگی کے بعد ان میں سے ہر ایک کو ریاستی سرکار کی باز آباکاری کی اسکیم کے تحت ترغیبی طور پر 50 ہزار روپے دیے گئے ہیں۔