چندی گڑھ، آپریشن سِندور کے جانبازوں کی یاد اور اُن کے تئیں اظہار تشکر اور پہلگام کے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے بے قصور افراد کے ساتھ متحد رہا۔
گزشتہ شام چندی گڑھ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان تھا، ”سِندور کا سندیش-نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے“۔ اس تقریب میں قومی یکجہتی کے اظہار کے طور پر عوام، شہیدوں کے افرادِ خاندان اور دیگر لوگ یکجا ہوئے۔
تقریب میں پنجاب کے گورنر اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چندی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر گلاب چند کٹاریہ نے بھی شرکت کی اور وہاں موجود لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ جگایا۔
اس دوران جب اسٹیج کے پیچھے قومی پرچم لہرایا گیا تو سیکٹر 17 پلازہ میں موجود لوگوں نے اشکبار آنکھوں کی ساتھ خاموشی اختیار کرتے ہوئے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔×