چار دھام یاترا، اتراکھنڈ میں آج گنگوتری اور یمنوتری دھاموں کے کپاٹ کھولے جانے کی رسم سے شروع ہوگی۔ یہ یاترا اترکاشی ضلعے میں Akshay Tritiya کے موقع پر شروع ہو رہی ہے۔ موسم سرما کے دوران، مُکبا گاؤں میں گنگا دیوی کے، چھ ماہ قیام کے بعد اُن کی پالکی، کَل گنگوتری دھام کے لیے رخصت کی گئی تھی۔
ماں گنگا کا ”اُتسو ڈولی“ بھیرَو گھاٹی میں، بھیرَو مندر سے آج صبح گنگوتری کے لیے روانہ ہوا۔ گنگوتری دھام کے دوار صبح ساڑھے دس بجے روایتی دعاؤں اور وید منتروں کے جاپ کے ساتھ کھولے جائیں گے۔
ماں یمنا کی ڈولی، کھرسالی سے روانہ ہوئی اور یمنوتری دھام کے دوار، مقررہ رسموں کے دوران آج دن میں گیارہ بج کر 55منٹ پر کھولے جائیں گے۔
کیدارناتھ دھام کے دوار جمعے کو کھولے جائیں گے جبکہ بدری ناتھ دھام کے دوار اتوار کو کھولے جائیں گے۔
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ یہ یاترا، خوش اسلوبی اور محفوظ طریقے سے جاری رہے، اِسے یقینی بنانے کے لیے حکومت نے سبھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے:
V/C Anupam Mishra
ویدک منتروں کے جاپ اور دیگر رسوم کے ساتھ، گنگوتری اور یمُنوتری مندروں کے دوار کھولے جائیں گے۔ اس سال، حکومت نے یاتریوں کی سہولت کے لیے پختہ بندوبست کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
حکومت نے سکیورٹی، ٹریفک کے نظم و نسق، بھیڑ کو قابو کرنے، صحت اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔
اس سلسلے میں تیاریوں کی مشق بھی کی گئی، چار دھام یاترا میں ہر سال ملک اور بیرونِ ملک کے لاکھوں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔