ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 8, 2025 9:51 PM

printer

پاکستان کے شیئر بازاروں میں گراوٹ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

پاکستان کے شیئر بازاروں میں گراوٹ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کراچی اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار روک دیا گیا۔ کاروبار بند ہونے سے پہلے وہاں چھ فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی۔

پہلگام میں دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کے بعد سے اسٹاک ایکسچنج میں لگاتار گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ پاکستان کے کراچی اسٹاک ایکسچنج کا اشاریہ 22 اپریل کے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے 13 فیصد سے زیادہ نیچے آچکا ہے۔ اس حملے میں 26 افراد کی موت ہوئی تھی، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔ اسٹاک ایکسچنج کے ایک اور اشاریے میں 14 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی ہے۔

مارکیٹ میں مندی کے تناظر میں پاکستان کو بڑھتے ہوئے اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے، کیونکہ غیر ملکی ذخائر میں اُس کے پاس صرف 15 ارب ڈالر رہ گئے ہیں اور وہ نظام کے ٹھپ ہونے سے بچنے کے لئے بین الاقوامی مالی فنڈ سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں