پاکستان حامی سوشل میڈیا اکائونٹس پر فوج کی تیاریوں کے سلسلے میں جعلی دستاویزات گردش کر رہے ہیں۔ حکومت نے اِن دستاویزات کو جعلی قرار دیا ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو کے مطابق سوشل میڈیا کے یہ اکائونٹس اِس بات کا غلط دعویٰ کر رہے ہیں کہ بھارتی فوج کی تیاریوں سے متعلق صیغۂ راز میں رہنے والے دستاویزات لیک ہوگئے ہیں۔ حکومت نے عوام سے زور دے کر کہا کہ وہ غیر تصدیق شدہ معلومات کو شیئر کرنے سے گریز کریں اور صحیح صحیح تازہ اطلاعات کیلئے صرف سرکاری ذرائع پر اعتبار کریں۔
Site Admin | April 28, 2025 10:08 PM
پاکستان حامی سوشل میڈیا اکائونٹس پر فوج کی تیاریوں کے سلسلے میں جعلی دستاویزات گردش کر رہے ہیں
