ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ٹیم انڈیا نے کَل رات دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں نیو زیلینڈ پر چار وکٹ سے شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد ریکارڈ تیسری مرتبہ ICC چیمپینز ٹرافی اپنے نام کرلی ہے، جو ایک تاریخی کامیابی ہے۔

ٹیم انڈیا نے کَل رات دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں نیو زیلینڈ پر چار وکٹ سے شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد ریکارڈ تیسری مرتبہ ICC چیمپینز ٹرافی اپنے نام کرلی ہے، جو ایک تاریخی کامیابی ہے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے:

V/C Vinod Kumar

یہ جیت بھارت کی ICC کی لگاتار دوسری جیت ہے۔ گذشتہ سال ٹی ٹوئینٹی عالمی کپ کی کامیابی کے بعد بھارت نے عالمی سطح پر اپنی برتری کو مزید مستحکم کیا ہے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے ICC چیمپینزٹرافی جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارتی ٹیم ایسی واحد ٹیم بن گئی ہے جس نے تین مرتبہ چیمپینز ٹرافی حاصل کی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ کھلاڑی مینجمنٹ اور معاون عملہ کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے میں سب سے زیادہ تعریف کا مستحق ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی ٹیم کی جیت کو سراہتے ہوئے اِسے ایک منفرد کامیابی سے ہمکنار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارت کی جیت کو تاریخی قرار دیا ہے۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے انڈین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھیں کبھی نہ رکنے والے چیمپینز قرار دیا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر منسکھ مانڈیا نے بھی بھارت کی جیت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں