پوپ فرانسس کی سینٹ پیٹرس Basilica میں اُن کی آخری رسومات کے بعد روم کے Santa Maria Maggiore میں تدفین کی گئی۔ Cardinal Giovanni Battista Re نے ان کی آخری رسومات کی قیادت کی۔ ان رسومات کی ادائیگی کے موقع پر عالمی لیڈر، مذہبی رہنما اور ہزاروں سوگوار موجود تھے۔ پوپ فرانسس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دنیا بھر کے مختلف ملکوں کے صدور، وزرائے اعظم، شاہی گھرانوں کے افراد اور مذہبی رہنما موجود تھے۔بھارت کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تعزیت پیش کی۔ موقع پر موجود دیگر قابل ذکر شخصیات میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، فرانس کے صدر ایمونوئل میخوں، برازیل کے صدر لولا ڈا سِلوا اور ارجنٹینا کے صدر Javier Milei شامل ہیں۔اٹلی کے وزیر داخلہ Matteo Piantedosi نے میڈیا کو بتایا کہ Vatican اور روم میں تقریباً چار لاکھ افراد نے اُن کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ پوپ فرانس کا پیر کے روز 88 برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔
Site Admin | April 26, 2025 9:46 PM
ویٹیکن میں آخری رسومات کے بعد پوپ فرانسس کی تدفین عمل میں آئی
