ماحولیات،جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یاود نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ماحولیات اور جنگلاتی حیات کے تحفظ کے شعبے میں عالمی سطح پر ایک کلیدی رول ادا کر رہا ہے۔
کَل شام دہرہ دون کے وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ میں انڈین کنزورویشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ 2014میں بھارت میں شیروں کی 47 محفوظ پناہ گاہیں تھیں جو اب بڑھ کر 58 ہو گئی ہیں۔
کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر نے سائنسی سطح پر دستاویز اور روایتی تحفظ کی معلومات استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے نوجوانوں سے روایتی طور طریقوں سے آگے بڑھنے کے لیے جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ کو اہمیت دینے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کوترجیح دینے کی بھی اپیل کی۔x