ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیراعظم پانچ ملکوں کے اپنے دورے کے تیسرے مرحلے کے تحت ارجنٹینا کی راجدھانی بوئنس آئرس پہنچے۔ وہ آج شام صدر Javier Milei سے بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی Trinidad & Tobago کے اپنے کامیاب دورے کے بعد آج صبح ارجنٹینا کی راجدھانی   بوئنس آئرس پہنچ گئے ہیں۔ وہ پانچ ملکوں کے اپنے دورے کے تیسرے مرحلے میں یہاں پہنچے ہیں۔ اُن کے اِس دورے کا مقصد، عالمی جنوب کے ساتھ، بھارت کی سرگرمیوں کا اعادہ  کرنا ہے۔

وزیراعظم کا، ارجنٹینا کا یہ دورہ آج شام، جنرل Jose de San Martin کے مجسمے پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ شروع ہوگا، جو ارجنٹینا کے قابل احترام مجاہد آزادی اور قومی ہیرو تھے۔

اِس کے بعد جناب مودی کو ایک باقاعدہ استقبالیہ دیا جائے گا اور پھر وہ وفد کی سطح کی بات چیت کریں گے اور ظہرانے کی ایک تقریب میں شرکت کریں گے، جس کا اہتمام صدر Javier Milei نے کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں