ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 4, 2025 2:53 PM

printer

وزیراعظم نے Trinidad & Tobagoمیں آباد بھارتی شہریوں کے لئے OCI کارڈ کا اعلان کیا۔ انھوں نے اس ملک کو UPI نظام اپنانے پر مبارکباد دی

وزیراعظم نریندر مودی نے آج Trinidad & Tobago  میں، بھارت نژاد افراد کی چھٹی نسل کے شہریوں کے لئے بھارت کے، بیرونِ ملک شہریوں کے OCI کارڈز کا اعلان کیا ہے۔ جس سے وہ بھارت میں بغیر کسی بندش کے رہ سکیں گے اور کام کرسکیں گے۔ آج صبح Trinidad & Tobago  میں منعقدہ بھارتی برادری کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے برادری کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے آبائی وطن کا دورہ کریں اور بھارت کے ساتھ اپنے رشتوں میں گہرائی پیدا کریں۔اپنی تقریر میں Trinidad & Tobago  کو خطے میں ایسا پہلا ملک بننے پر، جس نے UPI کو اپنایا ہے، مبارکباد دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ یو پی آئی نہ صرف Trinidad & Tobago  کے لئے، بلکہ یہ بھارت کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔اسی دوران Trinidad & Tobago  کی وزیراعظم پرساد بی سیسر نے اعلان کیا کہ وزیراعظم مودی کو ملک کے  اعلیٰ ترین اعزاز دی آرڈر آف Trinidad & Tobago  سے نوازا جائے گا۔ وزیراعظم اپنے دو روزہ دورے میں،Trinidad & Tobago   کی صدر Christine Carla Kangaloo اور وزیراعظم کملا پرساد بیسیسر سے  بات چیت کریں گے اور شام کے وقت پارلیمنٹ کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم پانچ ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں کل رات Trinidad & Tobago میں پورٹ آف اسپین پہنچے تھے۔ انھیں باقاعدہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کے استقبال میں خصوصی ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں