وزیراعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے سنبھل میں سڑک حادثے کے مہلوکین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے مہلوکین کے قریبی رشتے دار کیلئے وزیراعظم قومی راحتی فنڈ سے دو-دو لاکھ روپے، جبکہ زخمیوں کیلئے 50-50 ہزار روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق سنبھل ضلع میں میرٹھ-بدائیوں شاہراہ پر یہ سڑک حادثہ، اُس وقت پیش آیا جب کل شادی کی تقریب سے 10 افراد کو لے جارہی ایک کار کالج کی دیوار سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں دولہاسمیت کم سے کم 5 لوگوں کی موت ہوگئی۔×
Site Admin | July 5, 2025 3:20 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے سنبھل میں سڑک حادثے کے مہلوکین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
