وزیراعظم مودی نے، برکس سربراہ کانفرنس سے الگ، ملیشیا کے اپنے ہم منصب انور ابراہیم سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت۔ملیشیا جامع اہم شراکت داری کے مختلف میدانوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا جس میں دفاع، دہشت گردی سے نمٹنے، تعلیم، تجارت و سرمایہ کاری اور دواسازی شامل ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت۔آسیان شراکت داری پر بھی بات چیت کی۔
جناب مودی نے سربراہ کانفرنس سے الگ کیوبا کے صدر Miguel Diaz-Canal Bermudez سے بھی ملاقات کی۔