وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کویت کے اپنے ہم منصب عبد اللہ علی اَل یحییٰ سے فون پر بات کی۔ انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں کویت کی حمایت اور اظہارِ یکجہتی کیلئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ Laras Lokke Rasmussem سے بھی فون پر بات کی۔ وزیر خارجہ نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں اُن کی حمایت اور اظہارِ یکجہتی کیلئے اُن کی ستائش کی۔ دونوں لیڈروں نے بھارت-ڈنمارک باہمی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔ x
Site Admin | May 1, 2025 12:16 AM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کویت کے اپنے ہم منصب عبد اللہ علی اَل یحییٰ سے فون پر بات کی
