وزیر اعظم نریندر مودی کو آج کریبیائی ملک ٹری نڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز The Order of the Republic of Trinidad and Tobagoسے نوازا گیا۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ اعزاز ان کیلئے باعث فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس اعزاز کو 140 کروڑ بھارتیوں کی طرف سے اسے قبول کرتے ہیں۔
وزیر اعظم جناب مودی نے پورٹ آف اسپین میں ٹری نڈاڈ اینڈ ڈوبیگو کی صدر محترمہ Christine Kangaloo سے ان کے صدارتی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی، بعد میں ٹری نڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم، پانچ ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں آج صبح ٹری نڈاڈ اینڈ ٹوبیگو پہنچے۔
وزیر اعظم نریندر مودی ٹری نڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے کامیاب دورے کے بعد آج دیر رات Buenos Airs پہنچیں گے۔ وزیر اعظم، صدر Javier Milei کی دعوت پر ارجنٹینا جائیں گے۔
عالمی خطۂ جنوب کے ساتھ بھارت کی مصروفیات کو مزید مستحکم کرنے کے مقصد سے 5 ملکوں کے جاری دورے پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے ارجنٹینا کو لاطینی امریکہ میں ایک اہم اقتصادی اور جی-ٹوینٹی میں ایک قریبی شراکت دار قرار دیا۔
پروگرام کے مطابق، وزیر اعظم مودی ارجنٹینا کے قابل احترام مجاہد آزادی اور قومی ہیرو جنرل José de San Martín کے مجسّمے پر بھی خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ وزیراعظم کو شاندار استقبالیہ دیا جائے گا۔ جناب مودی صدر Milei کی جانب سے ضیافت کے بعد وفد کی سطح کی بات چیت کریں گے۔
Site Admin | July 4, 2025 9:53 PM
وزیر اعظم نریندر مودی کو کیریبیائی ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز، آرڈر آف ٹری نڈاڈ اینڈ ٹوبیگو سے نوازا گیا
