وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے بھج اور Dahod کے مقام پر 77 ہزار 400 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر بھُج میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ یہ اقدامات سمندری معیشت کے طور پر بھارت کے ابرنے میں اور آلودگی سے پاک توانائی کا عالمی مرکز بننے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ حکومت کا عہد ہے کہ ہر شہری کو بجلی تک رسائی حاصل ہونی چاہئے اور ان کا بجلی کا بل صفر ہونا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ PM سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کا آغاز اِس ضمن میں کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کَچھ، آلودگی سے پاک توانائی کا دنیا کا سب سے بڑا مرکز بن رہا ہے۔
اس سے قبل جناب مودی نے Dahod میں تقریباً 24 ہزار کروڑ روپئے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک ارب چالیس کروڑ بھارتی متحد ہیں اور ایک وکست بھارت بنانے کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے پاکستان کو نشانہ بناکر کہا کہ جہاں بھارت سیاحت کو فروغ دیتا ہے، جس سے عوام ایک دوسرے سے جڑتے ہیں، وہیں پاکستان سیاحت کو دہشت گردی کی طرح استعمال کرتا ہے۔
آپریشن سندور کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ یہ صرف ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ یہ بھارتی اقدار اور جذبات کا اظہار ہے۔
اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم نے وڈودرا، بھُج اور احمد آباد میں روڈ شو میں حصہ لیا۔ وزیر اعظم آج صبح دو دن کے دورے پر گجرات پہنچے ہیں۔
Site Admin | May 26, 2025 9:39 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں بھج اور Dahod کے مقام پر77 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا
