وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کے 140 کروڑ عوام کا یہ واضح پیغام ہے کہ گولی کا جواب گولے سے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کو، اُن کے گھروں میں گھس کر ماریں گے اور اُن کی مدد کرنے والوں کو بھی اِس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ دہشت گردوں نے پہلگام میں حملہ کرکے بھارت کی خواتین کی طاقت کو چیلنج کیا تھا اور یہ حملہ اُن کیلئے موت کی نیند ثابت ہوا۔
SB – 1400 – PM on Park Proxy War
وزیر اعظم نے یہ بات بھوپال میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق مہا سمّیلن میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سرکار نے خواتین کے زیرِ قیادت ترقی کو حکمرانی کا محور بنا رکھا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں نے خواتین کی طاقت کو چیلنج کیا تھا اور یہ چیلنج اُن کیلئے اور اُن کے آقاؤں کیلئے موت کا پیغام بن گیا۔
SB – 1400 – PM Nari Salute
ماتا دیوی اہلّیہ بائی کے 300 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر بھوپال کے Jamboori میدان میں اِس سمّیلن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اِس موقع پر وزیر اعظم نے 300 روپے کے ایک خصوصی سکّے کی نقاب کشائی کی۔ ثقافت کی مرکزی وزارت نے اِسے جاری کیا ہے۔ اِس سکّے پر اہلّیہ بائی ہولکر کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ جناب مودی نے ایک یادگاری خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ میں بَستر کے ڈاکٹر Jaymati Kashyap کو دیوی اہلّیہ بائی ہولکر ایوارڈ سے نوازا۔ ڈاکٹر Kashyap کو Gondi زبان کے تحفظ اور خواتین کی بردہ فروشی کی روک تھام کی کوششوں کیلئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔