ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 5, 2025 10:10 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی بیونس آئرس میں ارجنٹینا کے صدر Javier Milei کے ساتھ وفود کی سطح کی بات چیت کررہےہیں۔ دفاع، زراعت، قابل تجدید توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری خاص موضوعات میں شامل ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی بیونس آئرس میں ارجنٹینا کے صدر Havier Milei کے ساتھ باہمی بات چیت کر رہے ہیں۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان پچھلی میٹنگ برازیل کے شہر Rio De Janerio میں جی-ٹوینٹی سربراہ میٹنگ کے موقع پر پچھلے سال نومبر میں ہوئی تھی۔ دونوں رہنما اہم شعبوں میں بھارت-ارجنٹینا ساجھے داری کو مزید وسعت دینے کے طورطریقوں پر تبادلۂ خیال کریں گے اور موجودہ اشتراک کا جائزہ لیں گے۔ اِن شعبوں میں دفاع، تجارت، کانکنی، تیل اور گیس، قابل تجدید توانائی، تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے رابطے شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے اپنے دورے میں آج کے دن کا آغاز جنرل Jose de San Martin کے مجسّمے پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ کیا جو ارجنٹینا کے قابل احترام مجاہد آزادی اور ایک قومی سپوت ہیں جنھوں نے ارجنٹینا، چِلی اور Peru کو اسپین کی حکومت سے آزاد کراکر جنوبی امریکہ کی آزادی میں اہم رول ادا کیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ملکوں کے اپنے دورے کے سلسلے میں ارجنٹینا گئے ہوئے ہیں۔ اُن کے اِس دورے کا مقصد عالمی خطۂ جنوب کے ساتھ بھارت کے رابطوں کو مستحکم بنانا ہے۔اِس سے قبل، آج صبح جناب مودی Trinidad and Tobago سے ارجنٹینا کی راجدھانی پہنچے۔ بیونس آئرس کے ہوٹل میں پہنچنے پر بھارتی برادری کے لوگوں نے گرمجوشی کے ساتھ وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کتھک، بھرت ناٹیم اور Odissi رقص کا اہتمام کیا گیا۔ جناب مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ وطن سے ہزاروں کلو میٹر دور بھارتی برادری کے توسط سے بھارت کے تابناک جذبے کا مظاہرہ واقعی بہت متاثر کرنے والا تھا۔
برکس ممبر ممالک اور ساجھیدار ملکوں کے سربراہانِ مملکت6 اور7 جولائی کو Rio de Janeiro میں ہونے والی17 ویں سربراہ کانفرنس کیلئے یکجا ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی، Rio de Janeiro کے مقامی وقت کے مطابق آج شام اور بھارتی وقت کے مطابق صبح سویرےیہاں پہنچیں گے۔ ہمارے نامہ نگارنے مطلع کیا ہے کہ ممبر ممالک کے شیرپاؤ نے تبادلۂ خیال کیلئے بنیادی تیاری کرلی ہے، جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں