ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 16, 2025 9:39 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات، سیاسی وابستگی اور مفادات سے بالاتر ہونے چاہئیں

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات، سیاسی وابستگی اور مفادات سے بالاتر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے بھارت کے حالیہ آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اِس مشن نے اپنی کامیابی کے اعتبار سے اور بھارت کی جانب سے تحمل برتے جانے کے اعتبار سے عالمی توجہ حاصل کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جس طرح مختلف سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر بھارت کی پوزیشن کو عالمی سطح پر واضح کیا اور اُس پر تبصرہ کیا، وہی اتفاق رائے بھارت کو ہر دن قومی سلامتی اور قومی ترقی کے معاملے میں بنائے رکھنے کی ضرورت ہے۔ جناب دھنکھڑ نے پڈوچیری میں واقع جواہرلال انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اینڈ ریسرچ کی جانب سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں، جس کا موضوع تھا ’’ملک کی تعمیر میں ماحولیاتی پائیداری‘‘۔ حکومت کی حصولیابیوں کی عکاسی کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اِس بت پر روشنی ڈالی کہ تیز رفتار اقتصادی ترقی، بنیادی ڈھانچے میں غیر معمولی اور وسیع پیمانے پر Digitisation نے عام آدمی کی زندگی، خصوصاً دیہی علاقوں یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دو عددی اقتصادی ترقی پر پہنچ گیا ہے اور دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن چکا ہے اور جلد ہی یہ عالمی طور پر تیسری بڑی معیشت کی پوزیشن بھی حاصل کرلے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں