مہاراشٹر میں پونے کے ماوَل علاقے میں واقع Kundmala میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دریائے اندرایانی کے اوپر تعمیر شدہ ایک پُل گر گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اِس حادثے میں کچھ سیاحوں کے پانی میں ڈوب جانے کا اندیشہ ہے۔ اب تک4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ چھ افراد کے شدید طور پر زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، جبکہ 38 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے مہلوکین کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ماوَل علاقے میں واقع Kundmala خاص طور پر مانسون کے موسم میں ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔ بہتی ہوئی اندرایانی ندی اور سرسبز و شاداب ماحول، سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے آج بڑی تعداد میں سیاح کُنڈمالا میں جمع تھے۔ جائے حادثہ پر لوہے کا پُل کافی پرانا تھا اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ پُل، لوگوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے منہدم ہوگیا۔ پونے اور Pimpri Chindwad پولیس، PMRDA آگ بجھانے والے محکمے کی بچاؤ ٹیمیں، قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی قومی فورس NDRF کی دو یونٹ، فوراً ہی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئی۔ فی الحال بچاؤ کی کارروائی جاری ہے۔
Site Admin | June 15, 2025 9:56 PM
مہاراشٹر کے پونے میں دریائے اندرایانی پر تعمیر شدہ ایک پُل منہدم ہوگیا ہے۔ چار افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی افراد کے لاپتہ ہونے کا انڈیشہ ہے
