ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

مہاراشٹر سرکار نے، 2020 کی قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرتے ہوئے پرائمری تعلیم میں، ہندی کو تیسری لازمی زبان بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مہاراشٹر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 سے مطابقت رکھتے ہوئے مراٹھی اور اِنگلش میڈیم اسکولوں میں پہلی سے پانچویں کلاس تک ہندی لازمی تیسری زبان ہوگی۔ اس وقت اِن اسکولوں میں پہلی سے چوتھی کلاس تک صرف مراٹھی اور انگریزی لازمی ہیں۔ مہاراشٹر کے ریاستی اسکولی تعلیم کے محکمے نے ایک سرکاری حکمنامہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی سفارشات پر مبنی نئے نصاب کو مرحلے وار طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔ اس حکمنامے کے مطابق آئندہ تعلیمی برس سے پہلی سے پانچویں کلاس تک ہندی تیسری لازمی زبان ہوگی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں