مکے بازی کے عالمی کپ میں منیش راٹھور، ہتیش اور ابھیناش جموال اپنے اپنے زمروں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ اِس سے بھارت کے لیے مزید تین تمغے یقینی ہو گئے ہیں۔ جموال نے 65 کلوگرام زمرے میں جرمنی کے Dennis Brill کو شکست دی۔ ہتیش نے 70 کلوگرام زمرے میں اٹلی کے Gabriele Guidi Rontani کو ہرایا۔ منیش نے 55 کلوگرام زمرے میں آسٹریلیا کے یوسف Chotia کو شکست دی۔
سیمی فائنل میں راٹھور کا مقابلہ قزاخستان کے نور سلطان Altynbek سے، ہتیش کا مقابلہ فرانس کےMakan Traore سے ہوگا جبکہ جموال اٹلی کے Gianluigi Malanga کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔×