ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 5, 2025 3:22 PM

printer

موسمیات کے محکمے نے ہماچل پردیش میں اگلے پانچ دن کے دوران تیز سے بہت تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسمیات کے محکمے نے ہماچل پردیش میں اگلے پانچ دن کے دوران تیز سے بہت تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پچھلے مہینے کی 20 تاریخ سے ہماچل پردیش میں موسمِ برسات کا سلسلہ جاری ہے اور ریاست میں کئی جگہوں پر معلوم کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اِس عرصے میں بادل پھٹنے، اچانک سیلاب آنے اور مٹی کے تودے گرنے کے بہت سے واقعات پیش آئے ہیں، جن سے وسیع پیمانے پر مالی اور جانی نقصان ہوا ہے۔ ریاست کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے مرکز کے مطابق زمینی تودے گرنے سے 261 سڑکیں بند پڑی ہیں، 300 بجلی کے ٹرانسفارمر اور پینے کے پانی سے متعلق 200 اسکیمیں متاثر ہوئی ہیں۔ منڈی، کانگڑا، کلّو اور شملہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ x