ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 27, 2025 10:48 AM

printer

مواصلات کے وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے 9ویں انڈیا موبائل کانگریس کیلئے Innovate to Transform تھیم کی نقاب کشائی کی۔

مواصلات کے وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے 9ویں انڈیا موبائل کانگریس کیلئے Innovate to Transform تھیم کی نقاب کشائی کی۔ اِس سال انڈیا موبائل کانگریس نئی دلّی میں 8 سے 11 اکتوبر تک منعقد ہوگی۔ اس سال کا موضوع ’مستقبل کی تشکیل، صنعت اور بنیادی ڈھانچے سے لے کر سماج اور پائیداری تک، سبھی شعبوں میں حقیقی اور یکسر تبدیلی کے قابل بنانے میں، اختراع کے اہم رول‘ کو واضح کرتا ہے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت آج ٹیلی مواصلات کے شعبے میں انقلاب کی قیادت کررہا ہے اور ملک نے مستقبل کے آنے کا انتظار نہیں کیا، بلکہ ہمیشہ اس کی تشکیل کی ہے۔ جناب سندھیا نے کہا کہ بھارت چوٹی کے اُن 6 ملکوں میں شامل ہے، جو 6G پیٹنٹس داخل کررہے ہیں۔ وزیر موصوف نے سنچار متر اسکیم کا بھی آغاز کیا، جس کا مقصد ڈیجیٹل سفیروں کے طور پر کام کرنے کیلئے وسیع یوتھ نیٹ ورک کو باقیات بنانا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں