ملک میں، پچھلے 10 سال میں سیوا، Sushasan اور غریب کلیان کے اصولوں کی بدولت نمایاں کایا پلٹ ہوئی ہے۔ آکاشوانی نیوز، مختلف اہم شعبوں میں حکومت کی 11 سال سے جاری کوششوں پر ایک خصوصی فیچر پیش کررہا ہے۔ آج ہم دفاع میں آتم نربھرتا پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور بھارت کو ایک عالمی طاقت بنانے کے سفر کی بات کر رہے ہیں۔
بھارت نے پچھلی دہائی میں سکیورٹی سے متعلق اپنے طریقۂ کار میں پوری طرح تبدیلی کرتے ہوئے، اِس میں شفافیت، اعتراف اور اعتماد پیدا کیا ہے۔ 2016 میں سرجیکل اسٹرائیک سے لے کر 2025 میں آپریشن سندور تک یہ پیغام واضح ہے کہ بھارت اپنی قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی طرح کے خطرات کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ آپریشن سندور، دہشت گردی کے تئیں بھارت کے جواب کی، ایک یکسر تبدیلی لانے والی گھڑی تھی۔ نہایت احتیاط کے ساتھ کی گئی اس کارروائی میں ایک مربوط مشن کے تحت سرحد کے پار دہشت گردوں کے 9 کیمپوں کو تباہ کیا گیا، جو پہلگام دہشت گردانہ حملے کا ایک تیز اور فیصلہ کن جواب تھا۔
ملک ہی میں تیار کئے گئے دفاعی ساز و سامان نے، آپریشن سندور کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا، جس سے قومی سلامتی کو حکمت عملی سے آگے بڑھا کر عمل آوری میں تبدیل کرنے کی عکاسی ہوتی ہے۔
بھارت، طیارہ بردار بحری جہاز INS وِکرانت سے لے کر اونچی پرواز کرنے والے ہلکے لڑاکا ہیلی کاپٹر، LCH Prachanda تک کو تیار کررہا ہے اور انہیں پورے اعتماد کے ساتھ کام پر لگا رہا ہے۔ دفاعی مہارت کیلئے اختراعات iDEX جیسے اقدامات کرکے ہم اپنی فوجوں کو جدید ترین طریقۂ کار کی فراہمی سے اسٹارٹ اَپس اور MSMEs کو بااختیار بنارہے ہیں۔ مزید یہ کہ دفاعی ساز و سامان کی برآمدات میں 2014 سے اب تک ریکارڈ 23 ہزار 622 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو34 گنا ہے۔
پانچ ہزار سے زیادہ قسم کا ساز و سامان اب، ملک ہی میں تیار کئے گئے ساز و سامان کی فہرست میں ہے اور دفاعی ساز و سامان حاصل کرنے سے متعلق75فیصد بجٹ گھریلو مصنوعات کی تیاری کیلئے مخصوص ہے۔ یہ بجٹ 2025-26 کیلئے ہے۔ سرحدوں سے لے کر کارخانوں تک، میدانِ جنگ سے لے کر بورڈ Rooms تک، بھارت ایک نئے دَور کی تشکیل کررہا ہے، جہاں سلامتی، ہماری طاقت ہے اور خود کفالت ہماری حفاظت ہے۔
Site Admin | June 10, 2025 9:53 PM
ملک میں، پچھلے 10 سال میں سیوا، Sushasan اور غریب کلیان کے اصولوں کی بدولت نمایاں کایا پلٹ ہوئی ہے
