ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 13, 2025 9:48 PM

printer

ملک میں خردہ افراطِ زر چھ سال میں سب سے کم ہوکر اِس سال اپریل میں تین اعشاریہ ایک چھ فیصد ہوگئی ہے

غذائی اجناس کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی بدولت بھارت میں خُردہ افراط زر کی شرح میں کمی آئی ہے اور یہ مارچ کی تین اعشاریہ تین چار فیصد سے کم ہوکر اپریل میں تین اعشاریہ ایک چھ فیصد ہوگئی ہے۔شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2019 کے بعد سے یہ سال بہ سال افراط زر کی سب سے نچلی شرح ہے۔ اس دوران دیہی علاقوں میں افراط زر کی شرح دو اعشاریہ نو دو فیصد اور شہری خطوں میں تین اعشاریہ تین چھ فیصد پر برقرار ہے۔ وزارت کے مطابق اپریل کے مہینے میں ہیڈلائن افراط زر اور غذائی افراط زر میں خاطر خواہ گراوٹ، سبزیوں، دالوں اور مصنوعات ، پھلوں، گوشت اور مچھلی ، ذاتی استعمال کی اشیاء اور اناج کی قیمتوں میں آئی کمی کی وجہہ سے ہوئی ہے۔گزشتہ مہینے صارفین کی غذائی قیمتوں پر مبنی غذائی افراط زر کی شرح فی الحال ایک اعشاریہ سات آٹھ فیصد درج کی گئی ہے، جو مارچ میں درج کی گئی دو اعشاریہ چھ نو فیصد کی شرح سے کم ہے۔ وہیں دیہی علاقوں میں غذائی افراط زر کی شرح، گزشتہ مہینے درج کی گئی دو اعشاریہ آٹھ دو فیصد سے کم ہوکر ایک اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہری علاقوں میں بھی غذائی افراط زر کی شرح میں نمایاں کمی درج کی گئی اور یہ مارچ کی دو اعشاریہ چار آٹھ فیصد سے کم ہو کر اپریل میں ایک اعشاریہ چھ چار فیصد ہوگئی ہے۔ وزارت نے بتایاکہ غذائی افراط زر کی یہ شرح، اکتوبر 2021 کے بعد سے سب سے نچلی سطح پر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں