مرکزی کابینہ نے ریلوے کی وزارت کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جس پر کُل چھ ہزار 405 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اِن پروجیکٹوں میں Koderma-Barkakana ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کا پروجیکٹ شامل ہے، جس پر تین ہزار 63 کروڑ روپے کی لاگت کو منظور کیا گیا ہے، جبکہ Ballari-Chikjajur لائن کو ڈبل کرنے کیلئے تین ہزار 342 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ Koderma-Barkakana کی 133 کلو میٹر طویل ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کے پروجیکٹ سے 938 گاؤں تک اور 15 لاکھ کی آبادی تک کنیکٹیوٹی بڑھے گی۔
جناب ویشنو نے بتایا کہ 185 کلومیٹر طویل Ballari-Chikjajur لائن کو ڈبل کرنے کے دوسرے پروجیکٹ سے مینگلور بندرگاہ اور سیکندرآباد کے درمیان رابطہ قائم ہوسکے گا۔ ×