مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے آج چھتیس گڑھ میں ماؤ نوازوں کے خلاف کی گئی کارروائی کو نکسل ازم کے خاتمے کی لڑائی میں ایک بڑا سنگِ میل قرار دیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب شاہ نے کہا کہ نارائن پور میں چلائی گئی مہم میں مسلح افواج نے 27 خطرناک ماؤ نوازوں کو مار گرایا، جن میں Nambala Keshav Rao عرف Basava Raju بھی شامل تھا۔ وزیرِ داخلہ نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ تین دہائیوں میں یہ پہلی بار ہے، جب نکسل ازم کے خلاف بھارت کی لڑائی میں ملک کی افواج کی جانب سے جنرل سکریٹری رینک کا کوئی لیڈر مارا گیا ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کے بہادر جوانوں اور یہ خفیہ اطلاع دینے والی ایجنسیوں کی تعریف کی۔ x