مدھیہ پردیش میں بالا گھاٹ ضلعے میں واقع Pachama دادر پہاڑیوں میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان ایک جھڑپ میں تین خاتون کیڈر سمیت چار ماؤنواز مارے گئے ہیں۔ بالا گھاٹ کے سُپرنٹنڈینٹ آف پولیس آدتیہ مشرا نے میڈیا کے سامنے اِس جھڑپ کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ Hawk Force اور مقامی پولیس کی مشترکہ کارروائی تھی۔ پولیس کو جنگلاتی علاقے میں ماؤنوازوں کے موجود ہونے کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد یہ کارروائی شروع کی گئی۔ ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں، تاہم ہلاک ہونے والے ماؤنوازوں کی شناخت ابھی نہیں ہوپائی ہے۔ پولیس کے ذریعے جائے واقعہ سے چھپا کر رکھے گئے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
Site Admin | June 14, 2025 9:53 PM
مدھیہ پردیش میں بالا گھاٹ ضلعے میں واقع Pachama دادر پہاڑیوں میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان ایک جھڑپ میں تین خاتون کیڈر سمیت چار ماؤنواز مارے گئے ہیں
