ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 24, 2025 9:38 PM

printer

محکمۂ موسمیات نے دلّی، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان میں اگلے دو دن کے دوران مانسون کے مزید آگے بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے

بھارتیہ محکمۂ موسمیات نے پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں اگلے دو دن میں مانسون کے مزید آگے بڑھنے کیلئے سازگار موسمی صورتحال کی پیشگوئی کی ہے۔ آکاشوانی خبروں سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ محکمۂ موسمیات کے سینئر سائنسداں آر۔ کے۔جینا منی نے کہا کہ دلّی اور دیگر علاقوں میں اگلے 36 گھنٹے میں مانسون کی بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے گجرات، کونکن، مدھیہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش میں اکا دکا مقامات پر اگلے چوبیس گھنٹے میں کافی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا کہ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ساحلی کرناٹک، مشرقی راجستھان، کرناٹک کے اندرونی علاقے، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، سوراشٹر اور کَچھ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور اتراکھنڈ میں بھی کہیں کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں