ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 23, 2025 9:29 PM

printer

محکمہ موسمیات نے دلّی میں انتہائی تیز بارش کیلئے الرٹ جاری کی ہے اور بتایا ہے کہ مانسون بس پہنچنے ہی والا ہے۔ گجرات اور مدھیہ پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے

بھارتی محکمہ موسمیات نے کل تک مغربی مدھیہ پردیش میں شدید ترین بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی، مشرقی اور شمال مشرقی حصوں میں اگلے سات دن کے دوران موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 25 جون سے شمال مغربی بھارت میں تیز اور بہت تیز بارش کے سلسلے میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی بحیرۂ عرب، راجستھان، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ کے کچھ حصوں اور دلی، اترپردیش کے باقی حصوں، ہماچل پردیش اور جموں کے باقی حصوں میں اگلے دو دن کے دوران جنوب مغربی مانسون کی پیش رفت کے لیے موسمی حالات سازگار ہیں۔
اِدھر گجرات میں سورت کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے شہر کے نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ سورت شہر میں آج 8 انچ سے زیادہ بارش درج کی گئی، جس سے روزمرہ کی زندگی متاثر رہی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں