ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 30, 2025 9:54 PM

printer

مالی سال 2024-25 کی آخری سہ ماہی میں، بھارت کی حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار کا تخمینہ بڑھ کر سات اعشاریہ چار فیصد ہونے کی توقع ہے

مالی سال 2024-25 میں ملک کی حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار GDP میں 6 اعشاریہ پانچ فیصد کے اضافے کی توقع ہے۔ مالی سال 2024-25 کے آخری سہ ماہی میں، حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار میں سات اعشاریہ چار فیصد کے اضافے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے مطابق مالی سال 2024-25میں کم سے کم مجموعی گھریلو پیداوار کی شرح نمو میں نو اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران نو اعشاریہ چار فیصد کی شرح نمو کے ساتھ تعمیراتی شعبہ، معیشت کا سب سے بڑا محرک تھا۔ مالی سال 2024-25 کے دوران سرکاری انتظامیہ، دفاع اور خدمات کے دیگر شعبے میں آٹھ اعشاریہ نو فیصد کی شرح کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اسی مدت کے دوران، مالیات، ریئل اسٹیٹ اور پیشہ ورانہ خدمات کے شعبے میں سات اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حقیقی GDP یا مستحکم قیمتوں پر GDP کا، مالی سال 2024-25 میں 187 اعشاریہ نو سات لاکھ کروڑ کی سطح تک پہنچنے کا اندازہ ہے، جبکہ موجودہ قیمت پر کم سے کم GDP یا GDP برائے مالی سال 2024-25 میں 30 اعشاریہ چھ آٹھ لاکھ کروڑ روپے کی سطح تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں