لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج ہریانہ کے مانیسر میں آٹو موٹیو ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی مرکز میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شہری بلدیاتی اداروں کے صدر نشینوں کی پہلی قومی سطح کی کانفرنس کا آغاز کیا۔ اس دو روزہ کانفرنس کا موضوع ہے: ’آئینی جمہوریت اور ملک کی تعمیر کو مستحکم کرنے میں شہری بلدیاتی اداروں کا رول‘۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ شہری بلدیاتی ادارے جمہوریت کے مضبوط ستونوں میں ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کو مستحکم کرنے سے لوگوں کی اُمنگوں اور ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ملک کی جمہوریت کو مزید مستحکم کرنے کی خاطر پارلیمنٹ سے لے کر شہری بلدیاتی اداروں تک ایوانوں کی کارروائی کو بلارکاوٹ چلنے دینے پر بھی زور دیا۔ جناب برلا مزید کہا کہ ایوان میں رخنہ اندازی اور اس کی کارروائی ملتوی ہونے سے لوگوں کی اُمنگوں کو زَک پہنچتی ہے۔
Byte: Om Bila In GNR Mail
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ نے کہا کہ اس کانفرنس میں بات چیت کیلئے جو موضوع چنا گیا ہے، اس سے جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں میں شہری بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنے سے ملک کی جمہوریت اور مضبوط ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے 100 شہروں کی اسمارٹ سٹی کے طور پر تعمیر کرنے کی نشاندہی کی ہے اور ہریانہ حکومت فریدآباد اور کرنال کو اسمارٹ شہر بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔×