لندن جانے والا ایئر انڈیا کا ایک مسافر بردار طیارہ آج گجرات کے احمدآباد شہر میں میگھانی نگر علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل DGCA کے مطابق اِس طیارے پر 242 افراد سوار تھے، جس میں دو پائلٹ اور Cabin عملے کے 10 افراد شامل تھے۔ پرواز نمبر اے آئی 171 احمد آباد سے لندن کے Gatwick کیلئے جارہی تھی۔ الرٹ ملنے کے بعد فائر اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئی ہیں۔ 90 اہلکاروں پر مشتمل آفات کے قومی بندوبست سے متعلق فورس NDRF کی تین ٹیموں کو حادثے کی جگہ کیلئے گاندھی نگر سے روانہ کیا گیا ہے۔ NDRF کی تین اور ٹیمیں وڈودرا سے بھیجی جارہی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے احمد آباد کے سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ کا پتہ لگانے کیلئے فی الحال تحقیقات جاری ہے۔ x
Site Admin | June 12, 2025 3:09 PM
لندن جانے والا ایئر انڈیا کا ایک مسافر بردار طیارہ آج گجرات کے احمدآباد شہر میں میگھانی نگر علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔
