قومی جانچ ایجنسی NIA نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کئی جگہوں پر تلاشی لی ہے۔ یہ تلاشی دہشت گردی کی سازش کے معاملے میں لی گئی ہے، جس کا تعلق ممنوعہ تنظیم Hizb-ut-Tahrir سے ہے۔ NIA نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ Hizb-ut-Tahrir اور اِس کے ممبروں کی سرگرمیوں کی چھان بین کے سلسلے میں بھوپال میں تین جگہوں پر اور Jhalawar میں دو جگہوں پر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران NIA کے ٹیم کو کئی ڈیجیٹل Device ملے ہیں، جن کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ NIA نے مختلف دہشت گرد اور شدت پسند گروپوں اور اُن دیگر تنظیموں کے خلاف کیس درج کیا ہے، جو بھارت میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کی کوشش کرتی ہیں۔ NIA کا مقصد اِس طرح کی تنظیموں کو ختم کرنا ہے اور اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ x
Site Admin | June 14, 2025 3:22 PM
قومی جانچ ایجنسی NIA نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کئی جگہوں پر تلاشی لی ہے۔
