ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 5, 2025 3:15 PM

printer

قومی جانچ ایجنسی NIA نے بھارت سے امریکہ اور دیگر ملکوں کو غیر قانونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ہے

قومی جانچ ایجنسی NIA نے بھارت سے امریکہ اور دیگر ملکوں کو غیر قانونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کو ہماچل پردیش اور دلّی میں دو مقامات پر تلاشی کے بعد گرفتار کیا گیا۔ NIA نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ملزم نے غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو سرحد پار کرانے میں کلیدی رول ادا کیا، جبکہ دوسرا ملزم سرحد پار کرانے والے افراد کو رقوم منتقل کرنے میں ملوث تھا۔ NIA نے مزید کہا کہ یہ دونوں ملزم، کلیدی ملزم گگن دیپ سنگھ کے قریبی ساتھ ہیں، جسے اس سال مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں