ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب کا تین روزہ دورہ کریں گی، جو آج سے شروع ہو رہا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب کا تین روزہ دورہ کریں گی، جو آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اپنے دورے کے پہلے دن وہ حصار کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی گرُو جَم بھیشور یونیورسٹی کی تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کریں گی۔

اسی دن صدر جمہوریہ برہم کماری کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر ”مجموعی فلاح و بہبود کے لیے روحانی تعلیم“ کی ریاستی سطح کی مہم کا آغاز کریں گی۔

کَل صدر جمہوریہ بھٹنڈا میں پنجاب کی سینٹرل یونیورسٹی اور ایمس کے جلسہئ تقسیم اسناد تقریبات میں شرکت کریں گی۔ شام میں صدر جمہوریہ موہالی میں پنجاب کی حکومت کی طرف سے دیے گئے عوامی استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔

بدھ کے روز صدرِ جمہوریہ چنڈی گڑھ میں پنجاب یونیورسٹی کی تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کریں گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں