ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 30, 2025 3:36 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جانوروں کی بیماریوں کی دواؤں اور دیکھ بھال کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی خاطر نئی تکنیک کے استعمال پر زور دیا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح ٹیکنالوجی بھی مویشیوں کی طبی دیکھ بھال میں انقلابی تبدیلی لاسکتی ہے۔ آج صبح بریلی میں انڈین Veterinary ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے گیارہویں تقسیم اسناد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال، پورے ملک کے مویشیوں کے اسپتالوں کو بااختیار بنا سکتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ جینوم ایڈیٹنگ، Embryo ٹرانسفر ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت اور بڑے اعداد وشمار کے تجزیوں سے اس شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔

S/B President Murmu on Technology 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ایک صحت کا نظریہ اہمیت حاصل کررہا ہے۔ یہ نظریہ بتاتا ہے کہ انسان، گھریلو اور جنگلی جانور، پیڑ پودے اور وسیع ماحول ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔

S/B President Animal Arogya Mela

صدر جمہوریہ آج گورکھپور کے ایمس کے افتتاحی تقسیم اسناد پروگرام میں بھی شرکت کریں گی، جہاں وہ ہونہار طلباء کو میڈلس عطا کریں گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں