شمالی کوریا نے پہلی بار یہ تصدیق کی ہے کہ اُس نے یوکرین کے خلاف لڑائی میں روس کی مدد کیلئے فوجی بھیجے تھے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا KCNA کے مطابق شمالی کوریا کے فوجیوں نے اپنے لیڈر Kim Jong Un کے حکم پر Kursk سرحدی خطے کو پوری طرح آزاد کرانے کیلئے روس کی فورسز کی مدد کی تھی۔ کچھ دن پہلے ہی روس کے اعلیٰ فوجی افسر جنرل Valery Gerasimov نے شمالی کوریا کے فوجیوں کی دلیری کی تعریف کی تھی۔ اِس طرح روس نے پہلی بار برسرعام اُن کے شامل ہونے کی بات قبول کی ہے۔×
Site Admin | April 28, 2025 2:48 PM
شمالی کوریا نے پہلی بار یہ تصدیق کی ہے کہ اُس نے یوکرین کے خلاف لڑائی میں روس کی مدد کیلئے فوجی بھیجے تھے۔
